اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔
/12912 بہمن کو اپنے وطن واپس پہنچنے پر امام خمینی (رح) کا ایرانی عوام نے زبردست استقبال کیا۔
اسکے بعد قبرستان بہشت زہرا میں ایرانی عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام خمینی (رح) نے شاہ کی ظالم و جابر حکومت کی سب سے بڑی پشت پناہ امریکی حکومت کے خلاف اپنے کھلے موقف کا اظہار کیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے بعد صیہونی حکومت نے بھی حضرت امام خمینی (رح) کی ایران واپسی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ کیونکہ وہ بخوبی جانتی تھی کہ ایران کی انقلابی حکومت غاصب صیہونی نظام کی سخت ترین مخالف ہوگی۔
سوویت روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے بھی امام خمینی (رح) کی ایران واپسی کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امام خمینی (رح) کی واپسی نے اس ملک میں انقلابی تحریک کو ایک تقدیر ساز مرحلے میں داخل کردیا ہے۔
امام خمینی کی وطن واپسی اور بہشت زہرا میں لاکھوں انقلابیوں سے آپ کے خطاب کے بعد اب آپ نے عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے کے لئے تہران کے وسط میں واقع مدرسہ علوی میں قیام کیا جہاں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے -
دوفروری انیس سو اناسی کی صبح سے بڑی تعداد میں لوگ جوق در جوق بے خوف ہو کر مدرسہ علوی کی طرف جارہے تھے تا کہ اپنے فاتح قائد و رہبر سے عہد کریں-